اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: ہم اور ہماری ادبی مکڑیاں  (پڑھا گیا 170 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3133
ہم اور ہماری ادبی مکڑیاں
« بروز: مئی 09, 2017, 03:30:29 صبح »
ہم اور ہماری ادبی مکڑیاں

قارئین کرام آداب عرض ہیں
میری یہ تحریر اہلیانِ شعر و ادب  (ایف بی) کتاب چہرہ  کی نذر ہے
آج میرا ماضی کے دریچوں میں جھانکنے کا من ہوا سوچا آپ سے نہ چھپایا جائے دل کا حال بتایا جائے کچھ سنا سنایا جائے
یہ ان دنوں کی بات ہے جب آتش جوان تھا عکس دکھائی نہیں دیتا تھا تن من دھن ریختہ تھا
نہ لٹنے کا ڈر نہ بگڑنے کا خوف
بقول شاعر
لے جا رہا ہے شوق چلا جا رہا ہوں میں
بات ہے 1995 کی میں کمپیوٹر پر ایک نہایت سنسنی خیز گیم (DAVE 3 ) ڈیو تھری کے نام سے کھیلا کرتا تھا اس میں اپنے دفاع کے لیے گن بھی ہوتی تھی اور غالباً سات لیولز یا کہیے مرحلے طے کیے جاتے تھے اس گیم میں سب سے بڑی لڑائی مکڑیاں تھیں جن سے لڑنی ہوتی تھی یہ مکڑیاں جگہ جگہ گھات لگائے چھپی بیٹھی ہوتی تھیں اور ذرا سے ٹائمنگ مسٹیک سے چهپٹ کر حملہ آور ہوتی تھیں اور آپ کی لائف ختم کر دیتی تھیں اور مزے کی بات یہ کہ ان کے گھات لگانے اور تابڑ توڑ حملوں سے آپ زیادہ چل نہیں پاتے اور گیم ختم ہو جاتی اور اگر بالفرض مکڑیاں آپ اپنی چابکدستی سے گن فائز کر کے مار بھی دیتے تو ریچھ حملہ آور ہو جاتا ان سے جان بچتی تو بھیڑیے چیر پھاڑ کرنے آ جاتے غرض مت پوچھیے کیا حال ہوتا دماغ کا دہی اور پھر اس کی لسی ہو جاتی
یا کہے رضیہ غنڈوں میں پھنس جاتی
قارئین کرام میرے ان ماضی کے دریچوں سے جھانکتی یادیں آج میں جب کوئی کام اہل ادب کتاب چہرہ کی بزم آرائی میں دیکھتا ہوں تو یاد آنے لگتی ہیں کہ وہ مکڑیاں وہ بهالو وہ بھیڑیے ادبی چوپالوں (ایف بی) میں گھات لگائے بیٹھے ہیں جیسے ہی کوئی ادب کا چاہنے والا کچھ سیکھنے کی غرض سے آیا اسے اپنے تانے بانے میں اپنے جالے میں جکڑ کر ادبی مکڑیوں کی طرح خون پینے لگتے ہیں ان سے بچو تو ادبی بهالو پکڑ لیتے ہیں ان سے بچو تو ادبی بھیڑیے چیر پھاڑ کو آ جاتے ہیں
میں ان ادبی مکڑیوں بھالوؤں بھیڑیوں سے نالاں ہوں
..................
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیال
« آخری ترمیم: مئی 09, 2017, 03:40:21 صبح منجانب Ismaa'eel Aijaaz »


محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

 

Copyright © اُردو انجمن