اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: اردو بہت اداس ہے "یکتا" نہیں رہے  (پڑھا گیا 328 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر Jawaid Badauni

  • ajnabi
  • Adab Dost
  • *
  • تحریریں: 810
اردو بہت اداس ہے "یکتا" نہیں رہے
« بروز: مئی 23, 2017, 10:26:18 صبح »



کہنہ مشق استاد شاعر پرمود لعل "یکتا"جی نہیں رھے - انکے انتقال پر مرثیے کے چند شعر کہے تھے
 - جو آپ سے "شیر" کر رہا ہوں

ناچیز
جاوید بدایونی
===================================================

روتی ہے سر کو پیٹ کے اب کس سے کیا کہے
اردو بہت اداس ہے "یکتا" نہیں رہے

ہر خواب جیسے نظم کا اب خاک ہو گیا
وہ غم ملا غزل کا بھی دل چاک ہو گیا

پرمود تیرے مرنے سے نغمہ اداس ہے
کویتا، غزل، رباعی , ہراک محو یاس ہے

ہندی کی شاعری ہو کہ اردو  کا ہو سخن
کہتا تھا خوب شعر وہ اک شہنشاہ فن 

لائیں کہاں سے ڈھونڈ کے ایسا کوئی شفیق
اردو سے دور ہو گیا اردو کا اک رفیق

وہ جس کو شاعری سے تھی رغبت چلا گیا
جس کو ہرایک سے تھی محبّت چلا گیا

جس نے سجا کے رکھی تھی اک بزم رو  بہ رو
کرتا تھا "رو بہ رو " میں محبّت کی گفتگو 

کرتا تھا واہ واہ سبھی کے کلام پر
رہتا تھا مہربان ہراک خاص و عام پر

میری دعا یہی ہے مکمّل نصیب ہو
 اس آتما  کو شانتی ہر پل نصیب ہو
---------------------------------
 
« آخری ترمیم: مئی 24, 2017, 12:20:09 شام منجانب Jawaid Badauni »



غیرحاضر سرور عالم راز

  • Muntazim-o-Mudeer
  • Saaheb-e-adab
  • ******
  • تحریریں: 6220
  • جنس: مرد
    • Kalam-e-Sarwar
جواب: اردو بہت اداس ہے "یکتا" نہیں رہے
« Reply #1 بروز: مئی 23, 2017, 06:19:16 شام »



کہنہ مشق استاد شاعر پرمود لعل "یکتا"جی نہیں رھے - انکے انتقال پر مرثیے کے چند شعر کہے تھے
 - جو آپ سے "شیر" کر رہا ہوں

ناچیز
جاوید بدایونی
===================================================

روتی ہے سر کو پیٹ کے اب کس سے کیا کہے
اردو بہت اداس ہے "یکتا" نہیں رہے

ہر خواب جیسے نظم کا اب خاک ہو گیا
وہ غم ملا غزل کا بھی دل چاک ہو گیا

پرمود تیرے مرنے سے نغمہ اداس ہے
کویتا، غزل، ربائئ ہرک محو یاس ہے

ہندی کی شاعری ہو کہ اردو  کا ہو سخن
کہتا تھا خوب شعر وہ اک شہنشاہ فن 

لائیں کہاں سے ڈھونڈ کے ایسا کوئی شفیق
اردو سے دور ہو گیا اردو کا اک رفیق

وہ جس کو شاعری سے تھی رغبت چلا گیا
جس کو ہریک سے تھی محبّت چلا گیا

جس نے سجا کے رکھی تھی اک بزم رو  بہ رو
کرتا تھا "رو بہ رو " میں محبّت کی گفتگو 

کرتا تھا واہ واہ سبھی کے کلام پر
رہتا تھا مہربان ہرک خاص و عام پر

میری دعا یہی ہے مکمّل نصیب ہو
 اس آتما  کو شانتی ہر پل نصیب ہو
---------------------------------
 

مکرمی جناب جاوید بدایونی صاحب: سلام مسنون
ہر چند کہ میں مرحوم جناب پرمود کمار"یکتا" سے واقف نہیں تھا لیکن موت کسی کی بھی ہو افسوسناک ہوتی ہے۔ جانا سب کو ہے اور اس سے مفر نہیں۔ یکتا صاحب اردو کے دوست بھی تھے اور آپ بتاتے ہیں کہ ایک دردمند اوراچھے انسان بھی تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون حاصل ہو۔ ان کی چوپال "روبرو" معلوم نہیں اب کون چلائے گا۔ آپ ہی آگے بڑھ کر یہ کام ہاتھ میں لے لیجئے۔ اردو کی خدمت ہو گی۔ اس سے زیادہ اورکیا کہوں۔
آپ کی تحریر میں چند الفاظ کا املا غیر مانوس ہے اور ایک آدھ جگہ غلط۔ "ہر ایک، ہراک" کو اپ نے "ہرک، ہریک" لکھا ہے اور "رباعی" کو "ربائی"۔ ممکن ہے کہ ہاتھ بہک گیا ہو۔ میں نے سوچا کہ نشاندہی کردوں۔ شاید آپ صحیح کرنا پسند کریں۔ شکریہ۔

سرورعالم راز




غیرحاضر Jawaid Badauni

  • ajnabi
  • Adab Dost
  • *
  • تحریریں: 810
جواب: اردو بہت اداس ہے "یکتا" نہیں رہے
« Reply #2 بروز: مئی 24, 2017, 12:25:06 شام »

اقتباس
آپ کی تحریر میں چند الفاظ کا املا غیر مانوس ہے اور ایک آدھ جگہ غلط۔ "ہر ایک، ہراک" کو اپ نے "ہرک، ہریک" لکھا ہے اور "رباعی" کو "ربائی"۔ ممکن ہے کہ ہاتھ بہک گیا ہو۔ میں نے سوچا کہ نشاندہی کردوں۔ شاید آپ صحیح کرنا پسند کریں۔ شکریہ
۔

Aadab Sarwar Sahib,

Google input typing se likhne meN yahi nuqsaan hai. Main ne tawajjo nahiN dee aap ne nishan dihi kar dee shukriyah. Ab har jagah Alif shamil kar diya hai.

Khair talab,
Jawaid


 

Copyright © اُردو انجمن