اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: ایک اہم اعلان :  (پڑھا گیا 215 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر سرور عالم راز

  • Muntazim-o-Mudeer
  • Saaheb-e-adab
  • ******
  • تحریریں: 6238
  • جنس: مرد
    • Kalam-e-Sarwar
ایک اہم اعلان :
« بروز: مئی 26, 2017, 09:49:49 شام »

یاران اردو انجمن: سلام مسنون
میں بصد معذرت یہ اعلان یہاں لگا رہا ہوں کیونکہ "موج غزل" میں ہی احباب کی آمدورفت ہے۔ امید ہے کہ معذرت قبول کریں گے۔
جیسا کہ کچھ احباب جانتے ہیں ایک عرصے سے میری ذاتی چوپال معرض التوا میں پڑی تھی اور نئے سرے سے ڈزائن کے مراحل سے گزر رہی تھی۔ یہ کام میرے دوست یونس خاں صاحب کر رہے تھے اور حال ہی میں وہ اس کام سے فارغ ہوئے ہیں۔ ہر چند کہ ابھی دو ایک مقامات پر نوک پلک سنوارنے باقی ہیں لیکن چوپال اس صورت میں ہے کہ اہل ذوق اس کو دیکھ سکتے ہیں۔ وہاں آپ کو میرا تقریبا پورا کلام، افسانے، ادبی مضامین، تحقیقی مضامین ، کتابیں اور بہت سی غزلیں "بزبان شاعر" ملیں گی۔ آپ سے گزارش ہے کہ خود بھی اسے دیکھیں اور اپنے باذوق دوستوں کو بھی دعوت دیں۔ اس کے بعد اگر مناسب جانیں تو اپنی تنقید اور تجاویز سے خاکسار کا آگاہ فرمائیں۔ یہ چوپال اپنی نئی شکل میں آئی فون، کمپیوٹر، آئی پیڈ وغیرہ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ شکریہ۔ آپ کے تاثرات کا انتظار رہے گا۔
چوپال کا پتہ یہ ہے : http://sarwarraz.com

سرورعالم راز







غیرحاضر Asadullah Khan

  • Adab Aashnaa
  • *
  • تحریریں: 130
جواب: ایک اہم اعلان :
« Reply #1 بروز: مئی 27, 2017, 01:56:25 شام »
منزل شوق ہی گر ہاتھ نہ آئی ہم کو
لاکھ دہرائے کوئی لطف سفر کی باتیں


کیا بات ہے!! بہت اچھا لگا۔

غیرحاضر vb jee

  • Adab Fehm
  • ****
  • تحریریں: 1248
  • جنس: مرد
جواب: ایک اہم اعلان :
« Reply #2 بروز: جون 01, 2017, 02:04:58 صبح »

یاران اردو انجمن: سلام مسنون
میں بصد معذرت یہ اعلان یہاں لگا رہا ہوں کیونکہ "موج غزل" میں ہی احباب کی آمدورفت ہے۔ امید ہے کہ معذرت قبول کریں گے۔
جیسا کہ کچھ احباب جانتے ہیں ایک عرصے سے میری ذاتی چوپال معرض التوا میں پڑی تھی اور نئے سرے سے ڈزائن کے مراحل سے گزر رہی تھی۔ یہ کام میرے دوست یونس خاں صاحب کر رہے تھے اور حال ہی میں وہ اس کام سے فارغ ہوئے ہیں۔ ہر چند کہ ابھی دو ایک مقامات پر نوک پلک سنوارنے باقی ہیں لیکن چوپال اس صورت میں ہے کہ اہل ذوق اس کو دیکھ سکتے ہیں۔ وہاں آپ کو میرا تقریبا پورا کلام، افسانے، ادبی مضامین، تحقیقی مضامین ، کتابیں اور بہت سی غزلیں "بزبان شاعر" ملیں گی۔ آپ سے گزارش ہے کہ خود بھی اسے دیکھیں اور اپنے باذوق دوستوں کو بھی دعوت دیں۔ اس کے بعد اگر مناسب جانیں تو اپنی تنقید اور تجاویز سے خاکسار کا آگاہ فرمائیں۔ یہ چوپال اپنی نئی شکل میں آئی فون، کمپیوٹر، آئی پیڈ وغیرہ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ شکریہ۔ آپ کے تاثرات کا انتظار رہے گا۔
چوپال کا پتہ یہ ہے : http://sarwarraz.com

سرورعالم راز






محترم جناب سرور عالم راز سرورؔ صاحب ! السلام علیکم

بُہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ کا کلام اور کُتب آپ کی چوپال کی وساطت سے ہم سب تک پہنچ سکیں گے۔ آپ کی چوپال کافی عرصہ سے گُم تھی۔ اس کے گم ہونے سے پہلے ہم وہاں کئ بار گئے اور آپ کی کتب اپنے پاس محفوظ بھی کر لی تھیں۔ بزبانِ شاعر گلاب جامنوں کا بھی مزا لیا :) ۔۔

ہماری طرف سے مبارک باد قبول کیجے۔ یہ حقیقت ہے کہ چوپال پہلے اس قدر خوشمنا نہیں معلوم ہوتی تھی۔ اب بُہت بہتر ہے۔  ابھی اس میں جو کام باقی ہے اور جو تھوڑی بُہت بہتری کی گنجائش ہے اس پر ہمارا خیال ہے کہ اس پر کام ہو ہی رہا ہے سو امید ہے کہ جلد اپنی بہترین شکل میں ہمارے سامنے ہو گی۔

آپ کا ایک بار پھر شکریہ کہ شائقین اور ناچیز جیسے طالب علموں کے لئیے اپنی تخلیقات پیش فرمائی ہیں۔

دُعا گو

گنگناتی رهے گی انھیں تو سدا
اتنے نغمے تِرے نام کر جائیں گے

غیرحاضر عامر عباس

  • Naazim
  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 2392
  • جنس: مرد
جواب: ایک اہم اعلان :
« Reply #3 بروز: جون 26, 2017, 05:57:03 صبح »
محترمی سرور صاحب، سلام شوق۔
ایک مدت بعد زندگی کے جھمیلوں سے انٹرنیٹ کی دنیا میں آنا ہوا تو یہاں بھی چلا آیا۔ آپ کے اس محبت نامے کے توسط سے آپ کی چوپال کا نیا رنگ دیکھا، خوب لگا۔ وقت کے ساتھ اس تبدیلی کی ضرورت بھی تھی۔ اس ترقی پر میری طرف سے مبارکباد۔ باقی، بہتری تو ایک سلسلہ ہے سو ہوتی ہی رہے گی۔

اتفاق دیکھیے کہ آپ کی چوپال پر قدم رکھا تو اس "بموقع" شعر نے میرا استقبال کیا۔
آؤ واپس چلیں میخانہ الفت کی طرف
گردشیں اور بھی ہیں گردشِ دوراں کے سوا

سرورق پر منتخب غزلوں کے گوشے میں پہلی غزل کا مصرع یوں لکھا دیکھا۔
"ہو چکیں بزم ترب، رقصِ شرر کی باتیں"

میرا چوپال کے حوالے سے کسی قسم کی تنقید یا تنقیص کا ارادہ تو نہیں تھا، مگر دل چاہا کہ یہ کتابت کی غلطی ٹھیک ہو جائے اور لوگ آپ کے کلام سے اچھی طرح سے مستفیض ہو سکیں۔

آپ کی چوپال پر موجود کلام (کم از کم جو میں نے دیکھا)، وہ عکسی صورت میں ہے۔ تکنیکی اعتبار سے اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کی چوپال کا ہجم زیادہ ہوگا، اور یہ چوپال کھلنے میں نسبتاً زیادہ وقت اور زور صرف کرے گی۔ اس کی بنسبت اگر کلام یونی کوڈ فانٹ میں ہوتا تو نہ صرف یہ دونوں مسائل حل ہوجاتے بلکہ قارئین اپنے من پسند مواد کو کاپی بھی کر پاتے۔ بہرحال، اگر ان امور کو بہتری کے زمرے میں شامل کر لیجیے تو چوپال حسن کے علاوہ استعمال کے اعتبار سے بھی خوب سے خوب تر ہو جائے گی۔

بہرحال، نئی چوپال پر ڈھیروں مبارکباد پیش ہیں، اور سمع خراشی کے لیے معذرت :)۔

احقر
عامر عباس

غیرحاضر سرور عالم راز

  • Muntazim-o-Mudeer
  • Saaheb-e-adab
  • ******
  • تحریریں: 6238
  • جنس: مرد
    • Kalam-e-Sarwar
جواب: ایک اہم اعلان :
« Reply #4 بروز: جون 26, 2017, 06:51:44 شام »
محترمی سرور صاحب، سلام شوق۔
ایک مدت بعد زندگی کے جھمیلوں سے انٹرنیٹ کی دنیا میں آنا ہوا تو یہاں بھی چلا آیا۔ آپ کے اس محبت نامے کے توسط سے آپ کی چوپال کا نیا رنگ دیکھا، خوب لگا۔ وقت کے ساتھ اس تبدیلی کی ضرورت بھی تھی۔ اس ترقی پر میری طرف سے مبارکباد۔ باقی، بہتری تو ایک سلسلہ ہے سو ہوتی ہی رہے گی۔

اتفاق دیکھیے کہ آپ کی چوپال پر قدم رکھا تو اس "بموقع" شعر نے میرا استقبال کیا۔
آؤ واپس چلیں میخانہ الفت کی طرف
گردشیں اور بھی ہیں گردشِ دوراں کے سوا

سرورق پر منتخب غزلوں کے گوشے میں پہلی غزل کا مصرع یوں لکھا دیکھا۔
"ہو چکیں بزم ترب، رقصِ شرر کی باتیں"

میرا چوپال کے حوالے سے کسی قسم کی تنقید یا تنقیص کا ارادہ تو نہیں تھا، مگر دل چاہا کہ یہ کتابت کی غلطی ٹھیک ہو جائے اور لوگ آپ کے کلام سے اچھی طرح سے مستفیض ہو سکیں۔

آپ کی چوپال پر موجود کلام (کم از کم جو میں نے دیکھا)، وہ عکسی صورت میں ہے۔ تکنیکی اعتبار سے اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کی چوپال کا ہجم زیادہ ہوگا، اور یہ چوپال کھلنے میں نسبتاً زیادہ وقت اور زور صرف کرے گی۔ اس کی بنسبت اگر کلام یونی کوڈ فانٹ میں ہوتا تو نہ صرف یہ دونوں مسائل حل ہوجاتے بلکہ قارئین اپنے من پسند مواد کو کاپی بھی کر پاتے۔ بہرحال، اگر ان امور کو بہتری کے زمرے میں شامل کر لیجیے تو چوپال حسن کے علاوہ استعمال کے اعتبار سے بھی خوب سے خوب تر ہو جائے گی۔

بہرحال، نئی چوپال پر ڈھیروں مبارکباد پیش ہیں، اور سمع خراشی کے لیے معذرت :)۔

احقر
عامر عباس

عزیز مکرم عامر صاحب: سلام مسنون
عید کے چاند کے ساتھ آپ بھی انجمن میں نظر آئے، دلی مسرت ہوئی۔ آپ نے زندگی کے "جھمیلوں" کا ذکر کیا ہے تو بھائی یہ تو ہرایک کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور ان سے مفر نہیں ہے۔ آپ کے آنے کا بہت شکریہ۔ وی بی جی بھی مدت سے نہیں آئے اور اب خواجہ اشرف صاحب بھی غائب ہیں۔ بہر کیف وقت گزر رہا ہے۔ اور جو لمحہ گزر جائے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا فرض ہے۔ وقت پر اختیار نہیں لیکن اپنی نیت،دل اور زبان پر اختیار ہے۔ الحمدللہ
وی بی جی کا بھی دلی شکریہ کہ انہوں نے میری چوپال کے حوالے سے یاد کیا۔ یہ چوپال مدت ہوئی میرے ایک کرمفرما نے مرتب کی تھی۔ اس کے بعد وہ اصرار کرتے رہے کہ اس کو دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ انہوں نے اپنی جملہ مصروفیات سے وقت نکال کر اسے بدل دیا۔ اللہ ان کو جزائے خیر دے۔ جن کتابت کی اغلاط کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کے علاواہ چند اور باتیں مزید ہیں جو اصلاح چاہتی ہیں۔ ادھر میں چند بہت ضروری کاموں میں الجھا رہا۔ اب عمر کی اس منزل میں ہوں جہاں ہاتھ پیر دماغ سبھی کچھ مضمحل ہوگئے ہیں، مرزا غالب نے اسی کے لئے کہا تھا کہ :
مضمحل ہوگئے قوی غالب
اب عناصر میں اعتدال کہاں
سو کام اب دھیرے دھیرے ہوتا ہے۔ ذرا سی فرصت ہو تو چوپال کی اغلاط کی فہرست بنا کر اپنے دوست کوبھیج دوں گا اور وہ ایک ساتھ سب کام کردیں گے۔ یہ کچھ بشرط حیات ہے۔ انشااللہ جو ہوگا اچھا ہوگا۔ اپ دعائے خیر میں یاد رکھیں۔
باقی راوی سب چین بولتا ہے۔

سرورعالم راز



 

Copyright © اُردو انجمن