اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: تفسیرِِِ کلیاتِِِ قرآن مصطفی ہیں  (پڑھا گیا 74 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر لا المی

  • Adab Aashnaa
  • *
  • تحریریں: 2
تفسیرِِِ کلیاتِِِ قرآن مصطفی ہیں
« بروز: ستمبر 10, 2017, 10:40:13 صبح »
تفسیرِکلّیات ِقران مصطفؐیٰ ہیں
مخلوق پر خدا کا احسان مصطفؐیٰ ہیں

خیرالوریٰ ، خطیبِ دیں، حاملِ رسالت
فوق البشر ، نبوت کی شان مصطفؐیٰ ہیں

درگاہ ِعلم و حکمت ہے آپ ہی سے قائم
اسباقِ رمزِ حق کا عنوان مصطفؐیٰ ہیں

حاشر ، مبین ، طیب،صادق ،امین ،کامل
احمد ،نبی ٰ ، محمد، فرقان مصطفؐیٰ ہیں

روزِ جزا میسر ہو آبِ حوضِ کوثر
اندوہِ روح و جاں کا درمان مصطفؐیٰ ہیں

تقلید ِمجتبیٰ ہے فردوس کی ضمانت
نورِ حدیث، کنزالایمان مصطفؐیٰ ہیں



غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3214
جواب: تفسیرِِِ کلیاتِِِ قرآن مصطفی ہیں
« Reply #1 بروز: ستمبر 10, 2017, 08:55:06 شام »
تفسیرِکلّیات ِقران مصطفؐیٰ ہیں
مخلوق پر خدا کا احسان مصطفؐیٰ ہیں

خیرالوریٰ ، خطیبِ دیں، حاملِ رسالت
فوق البشر ، نبوت کی شان مصطفؐیٰ ہیں

درگاہ ِعلم و حکمت ہے آپ ہی سے قائم
اسباقِ رمزِ حق کا عنوان مصطفؐیٰ ہیں

حاشر ، مبین ، طیب،صادق ،امین ،کامل
احمد ،نبی ٰ ، محمد، فرقان مصطفؐیٰ ہیں

روزِ جزا میسر ہو آبِ حوضِ کوثر
اندوہِ روح و جاں کا درمان مصطفؐیٰ ہیں

تقلید ِمجتبیٰ ہے فردوس کی ضمانت
نورِ حدیث، کنزالایمان مصطفؐیٰ ہیں

 جناب محترم اردو انجمن میں خوش آمدید ماشااللہ بہت دلکش نعتیہ کلام سے آپ نے اردو انجمن کو سجایا ہے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اللہ دونوں جہانوں کی عزتوں سے نوازے
ساتھ ساتھ کچھ گزارشات بھی پیشِ خدمت ہیں
پہلے تو آپ اپنے اصل نام سے متعارف کروائیے تاکہ آپ سے اجنبیت دوستی میں بدل جائے
دوسرے جس دھاگے میں آپ نے نعتیہ پیغام کو پرویا ہے اس میں غزلیں عنایت فرمائیے نعتیہ کلام کے لیے سرِ ورق میں سب سے اوپر دھاگہ ہے جس میں آپ اپنی محبت و عقیدت سے بھرپور نعتیہ لڑی بنا سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماشااللہ بہت عمدہ تخیل و تغزل ہے آپ کی اس قیمتی نعتیہ نگارش کا ، ذرا سی توجہ بھی چاہیے
آپ کا یہ دلکش کلام
رمل مثمن مشکول مسکّن
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
میں ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ مصرع

تفسیرِکلّیات ِقران مصطفؐیٰ ہیں

وزن میں نہیں لگ رہا آپ سے گزارش ہے کہ اگر میں غلطی پر ہوں تو میری اصلاح فرمائیے

اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ، مزید نگارشات سے نوازیے آپ نے اردو انجمن کو آباد کیا اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے
اپنا بہت خیال رکھیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے

دعاگو
محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

 

Copyright © اُردو انجمن