اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے  (پڑھا گیا 47 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر kafilahmed

  • Adab Shinaas
  • **
  • تحریریں: 389
کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے
« بروز: اکتوبر 09, 2017, 09:07:03 شام »
محبانِ انجمن کو میرا سلام

ایک طرحی مشاعرہ کے لئے لکھی گئی غزل آپ کی بصارتوں کے لئے۔ مصرع طرح تھا
"کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے" ۔۔۔ ملاحظہ کیجئے

تھی نبھ رہی یہ زندگی ساتھ اعتدال کے
کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے
دیکھو ہے کتنا شاد یہ میرا رقیب بھی
کاندھوں پہ اپنی میرا جنازہ نکال کے
خوشبو بتا رہی ہے گزر اس کا ہے ہوا
لینا ہے سانس مجھ کو ذرا دیکھ بھال کے
قابض ہوئے ہیں ملک پہ یہ  کیسے حکمراں
رکھا ہے سب کو کیسی مصیبت میں ڈال کے
اب تک ہیں یاد مجھ کو وہ قصے کہانیاں
نانی کے قصے ہوتے تھے کتنے کمال کے
کتنا کشادہ دل ہے ترا میرے واسطے
رکھا ہے مجھ کو بیچ عروض و زوال کے
ہائے وہ اس کا روٹھنا صبح و مسا کفیل
کہتا ہے مجھ سے دے دے کلیجہ نکال کے

طالبِ دعا




مرے دوستوں نے مجھ کو آخر ہے کیا دیا
 محبت، خلوص، پیار،  باقی  ہے  کیا  بچا

غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3214
جواب: کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے
« Reply #1 بروز: اکتوبر 09, 2017, 11:49:20 شام »
محبانِ انجمن کو میرا سلام

ایک طرحی مشاعرہ کے لئے لکھی گئی غزل آپ کی بصارتوں کے لئے۔ مصرع طرح تھا
"کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے" ۔۔۔ ملاحظہ کیجئے

تھی نبھ رہی یہ زندگی ساتھ اعتدال کے
کیا مل گیا تمھیں مری پگڑی اچھال کے
دیکھو ہے کتنا شاد یہ میرا رقیب بھی
کاندھوں پہ اپنی میرا جنازہ نکال کے
خوشبو بتا رہی ہے گزر اس کا ہے ہوا
لینا ہے سانس مجھ کو ذرا دیکھ بھال کے
قابض ہوئے ہیں ملک پہ یہ  کیسے حکمراں
رکھا ہے سب کو کیسی مصیبت میں ڈال کے
اب تک ہیں یاد مجھ کو وہ قصے کہانیاں
نانی کے قصے ہوتے تھے کتنے کمال کے
کتنا کشادہ دل ہے ترا میرے واسطے
رکھا ہے مجھ کو بیچ عروض و زوال کے
ہائے وہ اس کا روٹھنا صبح و مسا کفیل
کہتا ہے مجھ سے دے دے کلیجہ نکال کے

طالبِ دعا

جناب محترم کفیل احمد صاحب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جنابِ عالی ماشااللہ خوب کلام سے نواز ہے آپ نے میری جانب سے ڈھیروں داد آپ کی نذر ، نیز دوسرا شعر مزید بہتری چاہتا ہے رقیب والا ، کاندھوں پر جنازہ نکالنا ذرا دوبارہ سے سوچیے

اور
عروض و زوال شاید کتابت میں عروج کے بجائے عروض ہو گیا ہے اسے دیکھ لیجیے

اللہ آپ کو سدا سلامت رکھے دونوں جہانون کی عزّتیں عطا فرمائے

دعاگو
محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

 

Copyright © اُردو انجمن