اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: روشنی میں بھی تیرگی دیکھی  (پڑھا گیا 150 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3296
روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
« بروز: جون 06, 2018, 10:11:51 شام »

قارئین کرام ایک پرنا کلام کچھ ردوبدل کے بعد پیشِ خدمت ہے ، اپنی آرا سے نوازیے شکریہ۔
عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
زندگی نے جو بے بسی دیکھی

وقت کی آندھیوں سے ٹکرا کر
دل کی چٹّان ٹوٹتی دیکھی

خود سے ہر پل شکایتیں کرتی
خشک ہونٹوں پہ نم ہنسی دیکھی

پُر سکوں زندگی کا ماحاصل
بانٹتی زیست بے کلی دیکھی

سخت گرمی میں چھاؤں کی صورت
جھلسے پیڑوں میں زندگی دیکھی

ذرد آنچل میں چاند چہرہ اور
سرد آنکھوں میں بے رخی دیکھی

میں نے جس میں جہان پایا تھا
اس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی

دوسروں کو اذیتیں دے کر
روح میں دوڑتی خوشی دیکھی

اعتبار اٹھ گیا ہر اک شے سے
تیری صورت جو دوغلی دیکھی

اس فریبی خیالؔ دنیا میں
دوستی میں بھی دشمنی دیکھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی محبت اور توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

غیرحاضر nawaz

  • Adab Shinaas
  • **
  • تحریریں: 431
جواب: روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
« Reply #1 بروز: جون 07, 2018, 01:43:11 صبح »
اسماعیل اعجاز صاحب السلامُ علیکم

آپ کا یہ کلام پڑھا، زبان سے ہر مصرع بڑی روانی سے ادا ہوا ایک عمدہ غزل پیش کرنے پر
ڈھیروں داد،،،۔
بھائی کچھ اس مصرع میں زبان پر لکنت محسوس ہوئی
ع،   میں نےجس میں جہان پایا تھا
اُس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی
 مصرع اول میں لفظ جہان ادائیگی میں روکاوٹ ہے، کیا فرماتے ہیں آپ؟

ع  سخت گرمی میں چھاؤں کی صورت
 جھلسے پیڑوں میں زندگی دیکھی

بہت کو خوب       چھاؤں  اور زندگی کیا عمدہ استعارہ لیا ہے داد حاضر ہے             

سدا خوش خُرم رہئے     دعا گو  نواز

غیرحاضر tahir chishti

  • Adab Aashnaa
  • *
  • تحریریں: 58
جواب: روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
« Reply #2 بروز: جون 09, 2018, 09:40:12 صبح »

قارئین کرام ایک پرنا کلام کچھ ردوبدل کے بعد پیشِ خدمت ہے ، اپنی آرا سے نوازیے شکریہ۔
عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
زندگی نے جو بے بسی دیکھی

وقت کی آندھیوں سے ٹکرا کر
دل کی چٹّان ٹوٹتی دیکھی

خود سے ہر پل شکایتیں کرتی
خشک ہونٹوں پہ نم ہنسی دیکھی

پُر سکوں زندگی کا ماحاصل
بانٹتی زیست بے کلی دیکھی

سخت گرمی میں چھاؤں کی صورت
جھلسے پیڑوں میں زندگی دیکھی

ذرد آنچل میں چاند چہرہ اور
سرد آنکھوں میں بے رخی دیکھی

میں نے جس میں جہان پایا تھا
اس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی

دوسروں کو اذیتیں دے کر
روح میں دوڑتی خوشی دیکھی

اعتبار اٹھ گیا ہر اک شے سے
تیری صورت جو دوغلی دیکھی

اس فریبی خیالؔ دنیا میں
دوستی میں بھی دشمنی دیکھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی محبت اور توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


السلام علیکم جناب خیال صاحب
آپ کا کلام دیکھا اور اس سے بہت مسرور ہوئے ۔ کیا ہی عمدہ شاعری ہے ۔ انتہائی ادب کے ساتھ آپ کی خدمت میں ڈھیروں داد اور اس شاندار غزل کیلئے مبارکباد یہ شعر بار بار پڑھ رہا ہوں کہ کس قدر آسانی سے آپ نے دنیا کے چال چلن کی تصویر کھینچی ہے

میں نے جس میں جہان پایا تھا
اس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی

۔۔۔ خدا آپ کو سلامت رکھے اور اسی طرح آپ اپنے کلام سے ہمیں نوازتے رہیں ۔۔
ناچیز
طاہر چشتی


غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3296
جواب: روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
« Reply #3 بروز: جون 12, 2018, 08:43:03 شام »
اسماعیل اعجاز صاحب السلامُ علیکم

آپ کا یہ کلام پڑھا، زبان سے ہر مصرع بڑی روانی سے ادا ہوا ایک عمدہ غزل پیش کرنے پر
ڈھیروں داد،،،۔
بھائی کچھ اس مصرع میں زبان پر لکنت محسوس ہوئی
ع،   میں نےجس میں جہان پایا تھا
اُس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی
 مصرع اول میں لفظ جہان ادائیگی میں روکاوٹ ہے، کیا فرماتے ہیں آپ؟

ع  سخت گرمی میں چھاؤں کی صورت
 جھلسے پیڑوں میں زندگی دیکھی

بہت کو خوب       چھاؤں  اور زندگی کیا عمدہ استعارہ لیا ہے داد حاضر ہے             

سدا خوش خُرم رہئے     دعا گو  نواز


جناب محترم نواز صاحب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جنابِ عالی آپ کی محبت و عنایت سر آنکھوں پر ، ذرّہ نوازی کا بے حد شکریہ

آپ فرماتے ہیں

’’
بھائی کچھ اس مصرع میں زبان پر لکنت محسوس ہوئی
ع،   میں نےجس میں جہان پایا تھا
اُس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی
 مصرع اول میں لفظ جہان ادائیگی میں روکاوٹ ہے، کیا فرماتے ہیں آپ؟
 ‘‘

اس مصرعے کی تقطیع پیشِ خدمت ہے

میں نےجس میں جہان پایا تھا

می نِ جس می ۔۔۔۔۔ جَ ہا ن پا ۔۔۔۔ یا تا
فا عَ لا تن ۔۔۔۔۔۔۔۔ مُ فا عِ لُن ۔۔۔۔۔ فع لُن

فاعلاتن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مفاعلن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فعلن
بحر خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع

امید ہے تردد ختم ہوا ہو گا

سدا سلامت رہیے صاحب  :)

شعر آپ کو پسند آیا زندگی اور چھاؤں کی تراکیب لے کر میرے لیے باعثِ مَسرّت ہے  ، بہت نوازش ہے آپ کی

اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی عزتوں اور خوشیوں سے نوازے

اپنا بہت خیال رکھیے اپنی دعاؤن میں یاد رکھیے اور عید کی مبارکباد بھی قبول فرمائیے

دعاگو


محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3296
جواب: روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
« Reply #4 بروز: جون 12, 2018, 08:51:27 شام »

قارئین کرام ایک پرنا کلام کچھ ردوبدل کے بعد پیشِ خدمت ہے ، اپنی آرا سے نوازیے شکریہ۔
عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روشنی میں بھی تیرگی دیکھی
زندگی نے جو بے بسی دیکھی

وقت کی آندھیوں سے ٹکرا کر
دل کی چٹّان ٹوٹتی دیکھی

خود سے ہر پل شکایتیں کرتی
خشک ہونٹوں پہ نم ہنسی دیکھی

پُر سکوں زندگی کا ماحاصل
بانٹتی زیست بے کلی دیکھی

سخت گرمی میں چھاؤں کی صورت
جھلسے پیڑوں میں زندگی دیکھی

ذرد آنچل میں چاند چہرہ اور
سرد آنکھوں میں بے رخی دیکھی

میں نے جس میں جہان پایا تھا
اس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی

دوسروں کو اذیتیں دے کر
روح میں دوڑتی خوشی دیکھی

اعتبار اٹھ گیا ہر اک شے سے
تیری صورت جو دوغلی دیکھی

اس فریبی خیالؔ دنیا میں
دوستی میں بھی دشمنی دیکھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی محبت اور توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ


السلام علیکم جناب خیال صاحب
آپ کا کلام دیکھا اور اس سے بہت مسرور ہوئے ۔ کیا ہی عمدہ شاعری ہے ۔ انتہائی ادب کے ساتھ آپ کی خدمت میں ڈھیروں داد اور اس شاندار غزل کیلئے مبارکباد یہ شعر بار بار پڑھ رہا ہوں کہ کس قدر آسانی سے آپ نے دنیا کے چال چلن کی تصویر کھینچی ہے

میں نے جس میں جہان پایا تھا
اس نے مجھ میں ہی بس کمی دیکھی

۔۔۔ خدا آپ کو سلامت رکھے اور اسی طرح آپ اپنے کلام سے ہمیں نوازتے رہیں ۔۔
ناچیز
طاہر چشتی

جناب محترم طاہر چشتی صاحب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جنابِ عالی میری ادنیٰ سی کاوش آپ کے لیے باؑثِ خوشی ہوئی میرے لیے عزت و تقویت و راحت و سرشاری کا سبب ہے ، اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے مذکورہ بالا شعر آپ کو پسند آیا عزت افزائی حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ
 
اللہ آپ کو دونوں جہانوں کی عزتیں عطا فرمائے

عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ اپنا بہت خیال رکھیے اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست قبول فرمائیے

دعاگو
محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

 

Copyright © اُردو انجمن