اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: موسم آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  (پڑھا گیا 102 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر imran kamal

  • Adab Shinaas
  • **
  • تحریریں: 390
موسم آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
« بروز: جون 13, 2018, 06:51:05 شام »
احںباب السلام علیکم!
ایک نظم پیشِ خدمت ہے  امید ہے اپنی قیمتی آرا سے نوازیں گے۔


 موسم آیا فصلِ گل کا
گیت سنیں گے پھر بلبل کا

ہر جانب ہو گی ہریالی
پھول کھلیں گے ڈالی ڈالی
 خوب خدا کی کاریگری ہے
پھر سے ہوئی ہر شاخ ہری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنچھی آئے نیلے پیلے
گیت سنانے ہم کو سریلے

شان نرالی دیکھو رب کی
آواز اپنی اپنی سب کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھول پہ آکر بیٹھی تتلی
رنگ برنگی پیاری پیاری

خوب خدا نے اس کو بنایا
کتنے حسیں رنگوں سے سجایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سسیب، انار ،آڑو، خوبانی
دیکھ کے آئے منھ میں پانی

رب نے لگائے سارے میوے
میٹھے میٹھے اور رسیلے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھرتی کے یہ سارے نظارے
اور فلک کے چاند ستارے

رب نے بنایا سارے جہاں کو
شکر سکھاؤ اپنی زباں کو



غیرحاضر سرور عالم راز

  • Muntazim-o-Mudeer
  • Saaheb-e-adab
  • ******
  • تحریریں: 6348
  • جنس: مرد
    • Kalam-e-Sarwar
جواب: موسم آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
« Reply #1 بروز: جون 14, 2018, 10:52:58 شام »
احںباب السلام علیکم!
ایک نظم پیشِ خدمت ہے  امید ہے اپنی قیمتی آرا سے نوازیں گے۔


 موسم آیا فصلِ گل کا
گیت سنیں گے پھر بلبل کا

ہر جانب ہو گی ہریالی
پھول کھلیں گے ڈالی ڈالی
 خوب خدا کی کاریگری ہے
پھر سے ہوئی ہر شاخ ہری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنچھی آئے نیلے پیلے
گیت سنانے ہم کو سریلے

شان نرالی دیکھو رب کی
آواز اپنی اپنی سب کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھول پہ آکر بیٹھی تتلی
رنگ برنگی پیاری پیاری

خوب خدا نے اس کو بنایا
کتنے حسیں رنگوں سے سجایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سسیب، انار ،آڑو، خوبانی
دیکھ کے آئے منھ میں پانی

رب نے لگائے سارے میوے
میٹھے میٹھے اور رسیلے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھرتی کے یہ سارے نظارے
اور فلک کے چاند ستارے

رب نے بنایا سارے جہاں کو
شکر سکھاؤ اپنی زباں کو


مکرمی عمران کمال صاحب: سلام علیکم
آپ کی رواں دواں نظم دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔ ماشااللہ اچھی نظم کہی ہے آپ نے۔ ایک مدت ہو گئی جب میرے بچپن میں ایک شاعر تھے۔ پورا نام تو یاد نہیں لیکن "اسمعیل" یاد ہے۔ وہ بچوں کے لئے نظمیں لکھنے میں مشہور تھے اوران کی کتاب "بچوں کے اسمعیل" گھر گھر پڑھی جاتی تھی۔ آج بھی ان کی ایک آدھ نظم یاد ہے۔ آپ کی نظم میں مجھ کو وہی خوبصورتی نظر آئی۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اپ اس جانب توجہ کریں اور اس سلسلہ کو بڑھائیں۔ میری بات کا غلط مطلب نہ لیجئے گا۔ بچوں کا ادب بہت اہمیت رکھتا ہے اور اردو میں اس  موضوع پر بہت کم کام ہوا ہے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟ قریب کی لائبریری سے اسمعیل صاحب کی کوئی کتاب لے کر دیکھ لیں تو بہت مفید ہوگا۔ ایک بار پھر اس کوشش پر داد اور مبارکباد۔

سرورعالم راز



غیرحاضر imran kamal

  • Adab Shinaas
  • **
  • تحریریں: 390
جواب: موسم آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
« Reply #2 بروز: جون 16, 2018, 07:48:33 شام »
محترمی سرور عالم  راز صاحب! وعلیکم السلام

حوصلہ افزائی پر بہت بہت ممنون ہوں ۔آپ نے ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزائی فرمائی  بہت بہت شکریہ۔
نظم آپ کو پسند آئی تو محنت کا پھل مل گیا۔
اچھی نظم لکھنے  کے پیچھے بھی اردو انجمن اور آپ کی شفقت کا ہاتھ ہے۔اردو انجمن کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
میں آپ کی بات سے متفق ہوں
آپ کی بات پر عمل کرتے ہوئے میں بچوں کے لیے ضرور  لکھنے کی کوشش کروں گا انشاء اللہ۔
یہ نظم بھی میں نے بچوں کو سامنے رکھ کر ہی لکھی تھی۔
شاید آپ اسمعیل میرٹھی کی بات کر رہے ہیں۔میں آپ کی بتائی ہوئی کتاب کی تلاش کرتا ہوں ۔آپ  کی حوصلہ افزائی سے لکھنے کا شوق بڑھ گیا ہے۔
آپ کا ایک بار پھر سے شکریہ۔
جزاک اللہ۔
سلامت رہیں۔
خوش رہیں
عید مبارک۔

 

Copyright © اُردو انجمن