اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: قوسِ قزح  (پڑھا گیا 137 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر imran kamal

  • Adab Shinaas
  • **
  • تحریریں: 392
قوسِ قزح
« بروز: جولائی 15, 2018, 07:40:34 صبح »
احباب ! السلام۔علیکم
ایک نظم پیشِ خدمت ہے۔پہلے ایک نظم لکھی تھی محترم راز صاحب نے حوصلہ افزائی کی اور مشورہ بھی دیا تھا کہ بچوں کے لیے لکھیں ۔انھیں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے  ایک بار پھر کوشش کی ہے۔۔۔۔

قوسِ قزح   

قوسِ قزح نے رنگ بکھیرے
دیکھو بچو سات طرح کے

آؤ دیکھو جلدی جلدی
مہماں ہے یہ کچھ ہی پل کی

دیکھو کیسا خوب سماں ہے
صورت اس کی مثلِ کماں ہے

جو بھے دیکھے اس کا جلوہ
بول اٹھے وہ سبحان اللہ

خوب نظارہ رب نے دکھایا
دھوپ سے قطروں کو چمکایا



 

Copyright © اُردو انجمن