اُردو انجمن

 


مصنف موضوع: مِچکائیے مت مسکرائیے  (پڑھا گیا 144 بار)

0 اراکین اور 1 مہمان یہ موضوع دیکھ رہے ہیں

غیرحاضر Ismaa'eel Aijaaz

  • Saaheb-e-adab
  • *****
  • تحریریں: 3323
مِچکائیے مت مسکرائیے
« بروز: جولائی 19, 2018, 11:33:21 شام »

صاحب
ہماری لنڈکریاں دیکھ کر آپ اکثر لڑتی میں پڑ جاتے ہیں حالانکہ کہ یہ آپ کے لیے مضر صحت ہے جب ہم نے آپ کو اپنا مراسلہ مسکراہٹ بصورتِ ایموجی ارسال کیا تو آپ نے مردوں کی ہڈیاں اکهیڑنی شروع کر دیں ہم نے اس پر بےزاری ظاہر کی تو آپ نے جهٹ سے جواباً زبان نکال کر مِچکا دیا ہم نے برا منایا تو دانت نکال لیے آنکھیں لٹو کی طرح گھمانے لگے اور منہ سے کھیی کھیی کھیی کی آوازیں نکالنے لگے اور اسے ظرافت کا نام دے دیا وقت کیا بدل گیا ہے صاحب ہر چیز بدل گئی ہے تمیز تمسخر کا لبادہ اور تہذیب تحقیر کی پوشاک پہنے ہوئے ہے وہ تو اللہ بھلا کرے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہ نئی پیڑھی ان حرکات و محرکات اور ان کی وجوہات مع اصطلاحات و استعمالات سے واقف اور آشنا ہے اور دن رات بہرہ ور ہے ورنہ زمانہ ماضی قریب میں اسے بہت برا مانا جاتا تھا بهلے کسی کو ہاتھ مار دیں حق مار دیں مت مار دیں مگر آنکھ نہیں ماریں
ہم آپ کے آگے سراپا ء مقوّس ہیں جس میں سے ہمارے تشکر آمیز جذباتی تیر نکل نکل کر آپ کو ہدف بنانے کے لیے بے چین ہیں
راوی کہیں ہو گا تو چین بولے گا
وطن عزیز میں چائنیز سیکھنا فرض کفایہ کے درجے میں داخل ہے
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیال

« آخری ترمیم: جولائی 21, 2018, 01:33:23 صبح منجانب Ismaa'eel Aijaaz »


محبتوں سے محبت سمیٹنے والا
خیال آپ کی محفل میں آچ پھر آیا

خیال

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

(Khayaal)

 

Copyright © اُردو انجمن